ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم اپنا انتخابی جلسہ 5 منٹ کے لئے بھی نہیں چھوڑ سکتے ، یہی ان کے اور ہمارے درمیان فرق ہے: راہل گاندھی

وزیر اعظم اپنا انتخابی جلسہ 5 منٹ کے لئے بھی نہیں چھوڑ سکتے ، یہی ان کے اور ہمارے درمیان فرق ہے: راہل گاندھی

Sat, 02 Mar 2019 10:47:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا انتخابی جلسہ نا پانچ منٹ کے لئے بھی نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ کانگریس صدر نے جواب مہاراشٹر کے د ھولے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔راہل نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے میڈیا سے کہا کہ بھارت پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد متحد ہے لیکن فوری طور پر ہی کانگریس کو سیاسی ایجنڈہ کے تحت اور انتخابی مفاد کے لیے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم اپنی انتخابی تشہیر پانچ منٹ کے لئے بھی نہیں چھوڑ سکتے ہیں ، یہی ان کے اور ہمارے درمیان فرق ہے۔ راہل نے الزام لگایا کہ مودی نے اس سنگین موقع کا غلط استعمال کانگریس کو نشانہ بنانے کے لئے کیا، جو کہ سراسر غلط ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ انہوں نے نیشنل وار میموریل کے افتتاح کے موقع پر بھی یہی کیا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں نیشن وار میموریل کی افتتاحی تقریب کے دوران مودی کی طرف سے کانگریس پر کئے گئے حملے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ راہل نے رافیل لڑاکا طیارے سودے پر بھی انل امبانی کاتمسخرکرتے ہوئے کہا کہ اس صنعت کار نے کبھی کاغذ کا جہاز تک نہیں بنایا۔ رافیل سودے کو لے کر مودی کی تنقید کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ چوکیدار کی نگرانی میں 30 ہزار کروڑ روپیہ انل امبانی کی جیب میں چلا گیا اور پھر بھی ’ جنتا ‘ ’چوکیدار کے گن گان ‘ کرکے خوش ہے ۔ 


Share: